• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں دو برس میں پہلی بار بیروزگاری کی شرح میں اضافہ

لندن(پی اے) برطانیہ میں دو سال بعد بے روزگاری میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے اور دسمبر تک کے تین ماہ میں بیروزگاری کا تناسب 4.3سے بڑھ کر 4.4فیصد ہوگیا۔ آفس فارنیشنل سٹیٹسٹکس(او این ایس) کے مطابق بیروزگاری کی شرح میں معمولی اضافے کے باوجود برطانیہ میں کام کرنے والے لوگوں کی مجموعی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 88000بڑھی۔ ویجز میں بھی گزشتہ ماہ اضافہ ہوا جو 2.4 سے بڑھ کر 2.5فیصد ہوگئی تاہم یہ اضافہ افراد زر سے کم ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق بیروزگاروں کی تعداد 46 ہزار اضافے کے ساتھ 1.47 ملین ہوگئی بیروزگاری کی شرح کا حساب ان لوگوں سے لگایا جاتا ہے جو روزگار کی تلاش کیلئے رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2017کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور لیبر مارکیٹ پر باریک بینی سے نظر دوڑائی گئی تو سامنے آیا کہ وہ کمزور نہیں ہے بلکہ ایمپلائمنٹ میں اضافے ہوا ہے اور روزگار کا رجحان صحت مندانہ ہے۔ فل ٹائم جابس پرفوکس ہے۔ پی ڈبلیو سی میں چیف ماہر اقتصادیات جان ہاکسورتھ نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ لوگ جابس کے متلاشی ہیں اور ایسے جو پہلے غیر متحرک تھے وہ بھی اب کام کی تلاش میں ہیں۔ سی آئی پی ڈی کے چیف اکانومسٹ ایان برنکلے نے کہا کہ بیروزگاری میں یہ حیران کن اضافہ برطانیہ کے لئے ایک انتباہ ہے کہ اب اس کا اقتصادی تحرک سرد ہو رہا ہے۔

تازہ ترین