• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی نا اہلی،ایم کیو ایم لندن نے فیصلہ مسترد کردیا

لندن( جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال ، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طورپر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کی پارٹی صدارت کیلئے نااہلی کے فیصلے کو ، غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے نہ صرف پاکستان مسائل سے دوچارہوگا بلکہ یہ فیصلہ ملک میں مزید سیاسی انتشار کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
تازہ ترین