• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی تا کراچی پانی کی لائنوں میں رساؤ بند،ناکارہ والووز تبدیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ( ٹیکنیکل سروسز ) اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ نے ایک گرینڈ آپریشن کے دوران دھابیجی سے کراچی تک مرکزی لائنوں کے رساؤ کو بند کرنے،ناکارہ والووز کی تبدیلی اور اہم پمپنگ اسٹیشن کے ٹرانسفارمرز تبدیلی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے شہریوں کے مفاد میں اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد موسم گرما کی آمد سے قبل کراچی کے شہریوں کیلئے دستیاب پانی کی منصفانہ اور مسلسل فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا تھا ، گرینڈ آپریشن کے ثمرات کراچی کے شہریوں موسم گرماکے دوران حاصل ہوں گے ، ترقیاتی کاموں کے دوران 24گھنٹوں کیلئے دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر روکنا انتہائی ناگزیر تھا ،شہر کے چند علاقوں میں قلت آب کی شکایات موصول ہوئی ہیں،جمعہ کی صبح تک متاثرہ علاقوں میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہوجائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں اور منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس دوران بوجہ مجبوری دھابیجی سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر بند کرنا پڑی ،انہوں نے کہا کہ طویل فاصلہ ہونے کی وجہ سے کراچی تک پانی آنے میں وقت درکار ہوتاہے جبکہ خالی لائنیں بھرنے میں بھی کچھ وقت لگتا ہے، اس سبب شہر کے چند علاقوں میں فراہمی آب کی قلت کی صورتحال پیدا ہوئی تھی جبکہ بیشتر علاقوں میں متبادل انتظامات کے تحت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق رہی ،جمعرات کی شام تک بیشتر متاثرہ علاقوں میں پانی پہنچ گیا ہے ۔
تازہ ترین