• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر لیاقت علی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما تھے، محمدغالب

برمنگھم(پ ر) تحریک آزادی کشمیر کے نامور اور ممتاز کشمیری رہنما پروفیسر لیاقت علی کے انتقال پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جنرل سکریٹری مفتی عبد المجید ندیم، سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، ڈپٹی جنرل سکریٹری چوہدری لقمان زاہد، سائوتھ زون کے صدر چوہدری زاہد اقبال نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما تھے ان کی بڑی خدمات تھیں ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کیلئےدعا کی ان کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے تحریک کشمیر کے رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم بڑے بلند اخلاق کے مالک تھے ان کی قومی اور ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
تازہ ترین