• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کے میئر شہباز شریف کے ویژن سے بہت متاثر ہوئے

Todays Print

لندن(مرتضیٰ علی شاہ)لند ن کے میئر صادق خان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ’’وژن‘‘سے متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ترقی کی ہے لیکن پنجاب انفرااسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے ’’بہت متاثرکن‘‘ہے؛پاکستان کے نوجوان پرجوش اورباصلاحیت ہیں،پاکستان نے دل کھول کر مہمان نوازی کی ہے۔لندن کے میئر نے پاکستان میں 2018کے عام انتخابات کے آزادانہ اورمنصفانہ انعقادکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایک خصوصی انٹرویو میں لندن کے میئرصادق خان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان،جس کے دوران انہوں نے لاہور،اسلام آباداورکراچی بھی گئے، کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔یہ صادق خان کا لندن کا پہلا مسلمان مئیر بننے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔ صادق خان نے کہا کہ شہبازشریف نے مجھے ذاتی طورپر متاثرکیا ہے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ساتھ میری ملاقات بہت اچھی رہی ۔میں ان کے وژن اورمہمان نوازی سے بہت متاثر ہواہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام جماعتوں میں سے سیاستدانوں کی طاقت کے ساتھ پاکستان کو آگے لے جانے کا انتظارکررہے ہیں۔لندن کے میئر کا مزید کہنا تھا کہ لاہورکو دیکھ میں واقعی متاثرہوا۔پنجاب میں جو ترقی ہوئی ہے وہ واقعی بہت متاثرکن ہے؛یہاں بہت سے بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبے، موٹرویز، اندر پاسز براڈ بینڈسے متعلق ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔صادق خان نے کہا کہ میں بہت سے باصلاحیت اورپرجوش نوجوانوں سے بھی ملاہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب شہراورملک کے لئے جو صلاحیت اورجوش وجذبہ درکار ہوتا ہے وہ میں نے یہاں دیکھا ہے اورمیں لاہور،پنجاب اورپاکستان کے جوش وجذبے سے بہت متاثرہوا ہوں۔صادق خان نے اپنے وفدکے ہمراہ گزشتہ سال دسمبرمیں واہگہ سرحد کے ذریعے تین شہروں کا دورہ کرنے کے لئے پاکستان آنے سے قبل بھارت کے تین شہروں کا دورہ کیا تھا۔لندن کے مئیر نے دونوں ملکوں میں اس بات پر زوردیا کہ لندن کاروبارکے لئے کھلی مارکیٹ ہے۔یہ پیغام بریگزٹ ریفرنڈم کے بعدسے بہت تواترکے ساتھ پھیلایا جاچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’میرے نزدیک اہم پیغام یہ تھا کہ لندن ایک کھلی منڈی ہے۔لندن کے دروازے صلاحیت،عوام ،تخلیق کاروں اورپاکستانیوں کے لئے بھی کھلے ہیں۔میئرصادق خان نے کہا کہ میرادورہ پاکستان ’’بہت کامیاب‘‘رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس دوران دوستیاں قائم کی ہیں۔پاکستان میں میں بہت شانداررسپانس ،مہمان نوازی اورفیاضی دیکھنے کو ملی ہے۔صادق خان اپنے ساتھ تقریباًایک سوکمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد لیکر آئے تھے۔ 

تازہ ترین