• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایم فل ، پی ایچ ڈی داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس( سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 جون 2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 02 جولائی2019 ءکو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 03 تا12 جولائی تک متعلقہ شعبہ جات ،سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیںجبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار14 جولائی2019 ءکو صبح10:00بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر31 جولائی2019 ءکو جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو ،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک ) جامعہ کراچی سے ایکویلنس(Equivalence ) سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین