• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امیزون کے اسمارٹ اسپیکرز الیکسا میں ہندی زبان کا اضافہ کر دیا گیا

امیزون کے اسمارٹ اسپیکرز الیکسا میں ہندی زبان کا اضافہ کر دیا گیا


کراچی (نیوز ڈیسک) امیزون کمپنی کے سمارٹ اسپیکرز ’’الیکسا‘‘ میں اب ہندی زبان کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

اب یہ اسپیکرز ہندی زبان بولنے والے افراد کے احکامات سن کر ان پر عمل کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں۔ الیکسا کا وائس اسسٹنٹ سسٹم اب نہ صرف ہندی بول سکت ہے بلکہ سمجھ بھی سکتا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں 53؍ کروڑ افراد ہندی بولتے ہیں۔

امیزون الیکسا کا نیا سسٹم صرف ہندی ہی نہیں بلکہ ہندی اسٹائل میں بولی جانے والی انگریزی ’’ہنگلش‘‘ بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس نئی تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ بھارت میں انٹرنیٹ کا جال وسیع ہوتا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین