• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی تعمیر نو کیلئے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، ڈاکٹر ناصر محمود

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایجوکیشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر ناصرمحمود نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیر نو کےلئے مثبت خطوط پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش معاشرتی اور اقصادی چیلنجز سے کماحقہ نمٹ کر پر امن مثالی معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہم پاکستانی بیانیہ کے تحت ٹرینر کی تربیت کےلئے منعقد ہونےوالی دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وفاقی دارالحکومت کی 20 یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ایک سو فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کا مقصد معاشرے میں بااثر طبقات کو یہ احساس دلانا تھا کہ وہ مقامی سطح پر معاشرے کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ورکشاپ میں ڈاکٹر ناصر محمود کے علاوہ پائیدار ترقی پالیسی انسٹیٹیوٹ کے شاہد منہاس اور ڈاکٹر ایس ایم شیرازی نے بھی لیکچرز دیئے، مقررین نے معاشرے کو درپیش تشدد دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے تباہ کن خطرات کے سدباب اور معاشرتی ، لسانی و مذہبی تعصبات کی لعنتوں سے نمٹنے کےلئے عدم برداشت کے رویوں کو ابھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین