• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں لڑکوں کو چھیڑنے والی پاکستانی لڑکی گرفتار

جدہ (جنگ نیوز) سعودی عرب میں پولیس حکام نے لڑکوں کو چھیڑنے والی پاکستانی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عربی بولنے والی ایک لڑکی کو دکھایا گیا جو گاڑی میں بیٹھے کورنیش پر چہل قدمی کرنے والے لڑکوں کو چھیڑ رہی ہے اور راہ گیروں کے متعلق آداب کے منافی جملے کس رہی ہے۔لڑکی اور اس کی ساتھی کو جو اس کے ساتھ کار میں بیٹھی تھی، مدینہ منورہ کے قریب مدائن صالح سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار شدہ لڑکی پاکستانی ہے اور وہ اور اس کی ساتھی جدہ کے کسی بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہیں۔

تازہ ترین