• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، سندھ چیریٹی رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن بل 2019 متفقہ منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں ایوان نے سندھ چیریٹی  رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن بل 2019متفقہ طور پر منظور کرلیا،صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چائولہ نے بل پیش کیا تھا،اس سے قبل قائمہ کمیٹی نے سندھ چیئرٹی رجسٹریشن ریگولیشن بل پر رپورٹ پیش کی، بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا،دریں اثناجمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے سے پچیس افراد کے جاں بحق ہونے، حبیب پبلک اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے گیارہ سالہ بچے عثمان، کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس کے ہاتھوں مارے گئے نوجوان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نعیم کھرل نے کہا کہ میں جس کے لئے دعا کی درخواست کرتاہوں وہ دنیا سے ہی چلاجاتاہے اپنی اہلیہ کے لئے دعا کرائی وہ اللہ کے فضل سے محفوظ ہے باقی معلوم نہیں کیوں دنیا سے چلے جاتے ہیں اس پر اسپیکر آغا سراج درانی بولے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے مولوی صاحب کو الزام نہ دیں، سیدہ ماروی راشدی نے کہا کہ کشمیری ایک سودس دن سے محصور ہیں،ایوان میں انکے لئے دعا کی گئی۔

تازہ ترین