بارش کے بعد کراچی میں شدید ٹریفک جام | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
June 29, 2016 | 05:32 pm
بارش کے بعد کراچی میں شدید ٹریفک جام

Traffic Jam In Karachi After Rain

Traffic Jam In Karachi After Rain
کراچی میں آج موسلا دھار بارش کے بعد کراچی کے مختلف روڈوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، لوگوں گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے رہے...

بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، بلوچ کالونی اور نرسری میں ٹریفک جام ہوگیا جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری بارش سے خوش تو ہوئے لیکن بجلی غائب ہونے اور شدید ٹریفک جام ہونے سے پریشان بھی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل میں 30 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گلستان جوہر میں 14 اعشاریہ 2 ملی میٹر اور ایئر پورٹ پر 20 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لانڈھی میں 28 اورصدر میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔