• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی پر پیٹ اور ہاضمے سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے گوشت احتیاط سے کھائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کے لئے عیدالاضحٰی پر تیز مصالحے والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے۔

زیادہ گوشت کھانے سے بیمار ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین نے کہاہے کہ گوشت کے ساتھ ہری سبزیاں اور سلاد کا استعمال لازمی کیا جائے۔

عید الاضحٰی کے موقع پر گوشت تو ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کیونکہ تیز مصالحے دار کھابے عید کا مزہ کرکرا کر سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہناہے کہ عیدالاضحی پر لوگوں کو گوشت کھانے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، معمول سے زیادہ گوشت کھانے سے پیٹ درد، انتڑیوں، یورک ایسڈ، گھنٹیا، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

جوڑوں کے درد اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض قربانی کا گوشت اعتدال سے کھائیں، گوشت کے ساتھ سلاد، پودینہ، لیموں، دہی اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

دل کے مریض گردے، مغز، سری پائے اور کلیجی سے پرہیز کریں ۔

تازہ ترین