• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کاافغانستان ،بھارت کابنگلا دیش سے آج ٹاکرا

ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گی ، جبکہ بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دبئی میں مد مقابل ہوں گی ۔

ایشیا کپ کے سیکنڈ اسٹیج میں تھرلنگ میچز کے ایک اور راؤنڈ کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس میں سپر فور اسٹیج کے مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ میں آج ہوں گے دو میچز ہوں گے،پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں ہانگ کانگ کو ہرانے والی پاکستانی ٹیم اپنے آخری میچ میں بھارت سے شکست کھا چکی ہے، لیکن افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ثابت ہوئی ہے اور اس نے گزشتہ روز بنگلا دیش کو ہرا کر اپ سیٹ کیا ہے۔

ابوظہبی میں گرین شرٹس کے لئے صورتحال الارمنگ ضرور ہے لیکن کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہدف اب سے صرف جیت ہے۔

دوسری جانب آج کا دوسرا میچ دبئی میں بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائےگا ۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم بھی ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے ۔

آج ہونے والے دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین