• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سفاری پارک میں ٹائیگر کا سیاحوں کی گاڑی پر حملہ


بھارت کے سفاری پارک میں ایک خونخوار ٹائیگر نے بھوک مٹانے کے لیے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے Tadoba نامی نیشنل پارک میں ایک ٹائیگر نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے سیاحوں کی گاڑی کا خوب پیچھا کیا کہ سیاحوں کی سانسیں تھم گئیں۔

خونخوار ٹائیگر نے نا صرف سیاح کی گاڑی پر حملہ کیا بلکہ گاڑی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی اور کافی دور تک گاڑی کا پیچھا کیا کہ جیسے اپنی بھوک مٹانا چاہتا ہو۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ڈرائیور نے ہمت دکھائی اور گاڑی چلاتارہا جس کے باعث ٹائیگر تھک ہار کر رک گیااور سیاح بالکل محفوظ رہے تاہم اس حملے سے بے حدخوفزدہ ہوگئے۔

تازہ ترین