• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر دس دن گزرنے کے بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔ ریاست بھر میں آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی۔

کیلی فورنیا کے شمالی علاقے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں، حکام کے مطابق 63 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہےجبکہ آگ کے باعث ایک ہزار 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

آگ پر 50 فیصد تک قابو پایا گیا ہے۔ امریکی صدر نے بھی متاثرہ ریاست کا دورہ کیا جہاں انھیں آگ کے واقعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شمالی علاقے میں لگی کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین