• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹروں پر پولیس پل پڑی

Quetta Young Doctors Bid To Enter Provincial Assembly
کوئٹہ میں ریلی نکالنے اور احتجاج کرنےوالے ینگ ڈاکٹروں پر پولیس پل پڑی، آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے ڈاکٹروں درگت تو بنائی ہی، پانچ ڈاکٹروں کو حراست میں بھی لے لیا۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان کی ریلی سول اسپتال سے نکالی گئی تھی۔ تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات لے کر احتجاجی ڈاکٹر اسمبلی بلڈنگ جانا چاہتے تھے۔

پولیس نے انہیں اسمبلی سے کافی پہلے ہی انسکمب روڈ پر لیاقت پارک کےقریب رکاوٹیں کھڑی کرکے روک لیا، ڈاکٹروں نے زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے روایتی طریقہ اپنایا یعنی آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

اس صورتحال سے ینگ ڈاکٹر منتشرتو ہوگئے،مگر ان میں سے کچھ زخمی ہوئے تو کچھ کی حالت خراب ہوگئی،جبکہ چند کو گرفتار بھی کرلیاگیا۔

پولیس کادعویٰ تو پانچ ڈاکٹروں کی گرفتاری کا ہے لیکن احتجاجی ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ گرفتاریاں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے اس صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن تھا،ہم اسمبلی جاکر اپنی یادداشت پیش کرنا چاہتے تھے۔

ینگ ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور پولیس کےرویے کےخلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین