• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی ناک اسپرے ویکسین تمام کھانسی اور فلو سے تحفظ دے سکتی ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک واحد ناک اسپرے ویکسین کھانسی، فلو اور بیکٹیریا سے ہونیوالے پھیپھڑوں کے انفیکشن کے خلاف وسیع تحفظ فراہم کر سکتی ہے، تاہم اس تحقیق کی انسانی آزمائشیں ابھی باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس یونیورسل ویکسین کو جانوروں پر آزمایا، جس کا طریقہ کار روایتی ویکسین سے مختلف ہے۔ یہ ویکسین مدافعتی نظام کو مخصوص بیماری کے خلاف تربیت دینے کے بجائے پھیپھڑوں میں موجود سفید خون کے خلیات کو مسلسل الرٹ حالت میں رکھتی ہے تاکہ کسی بھی وائرس کے داخلے پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید