• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریا: گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد قتل

نائیجیریا کی زمفارا ریاست کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ 

اس موقع پر حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بھی بنایا۔

مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید