• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکاراسدامانت علی کومداحوں سےبچھڑے9برس بیت گئے

Singer Asda Amanat Ali Have Passed Away 9 Years Ago
کلاسیکی موسیقی کے پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ اور دلکش آواز کے مالک اسد امانت علی کو آج ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔

25 ستمبر 1955ء کو استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہونے والے اسد امانت علی ، لڑکپن سے ہی کلاسیکی موسیقی میں قدم رکھ چکے تھے۔ اسد امانت علی اور ان کے چچا حامد علی خان کی جوڑی کو خوب شہرت ملی۔

اسد امانت علی نے گائیکی میں اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھایا۔غزلوں اور کلاسیکی راگوں کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

اسد امانت علی نے ورثے میں ملنے والی موسیقی کو نئی جہتیں بخشیں، اپنے منفرد انداز سے سننے والوں کے دل میں جگہ بنائی۔

اسد امانت علی صرف 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے پر اس جہانی فانی سے کوچ کر گئے، لیکن ان کی آواز آج بھی موسیقی کی دنیا میں زندہ ہے۔
تازہ ترین