• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arab Richest Arab Country
فوربز میگزین کی جاری کردہ ایک فہرست کے مطابق سعودی عرب ایک بار پھر دولت مند ترین عرب ملک قرار دے دیا گیا ہے۔

فوربز کی ریچسٹ عرب لسٹ کے مطابق سعودی عرب کے امیروں کی کل دولت 34 اعشاریہ 6 بلین ڈالر پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے وہ امیر ترین افراد رکھنے والے عرب ملک کے طور پر پہلے نمبر پر ہے۔

فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کے امیروں کی کل دولت کا حجم 19 اعشاریہ 7 بلین ڈالر اور مصر کا 14 اعشاریہ 2 بلین ڈالر ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق لبنان میں سات خواتین ارب پتی ہیں جبکہ یو اے ای ‘ قطر اور اومان میں بھی 5 ارب پتی خواتین منظرِ عام پر آئی ہیں۔

انفرادی عرب ارب پتیوں میں شہزادہ الولید بن طلال پہلے نمبر پر ہیں جن کی دولت میں ایک سال میں 20 فیصد کی کمی بھی آئی، اولایان خاندان خطے کا امیر ترین خاندان ہے جن کے پاس 8ارب ڈالر ہیں اور کویت کی الشیاء خاندان 5 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں 15 امیر ترین خاندانوں سے 12کا تعلق سعودی عرب سے ہے
تازہ ترین