• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے مزید 18 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق


سندھ پولیس میں گزشتہ چار روز کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے 18 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 6501 ہوگئی ہے۔

 سندھ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران فرائض کی ادائیگی میں 26 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے۔

ترجمان سندھ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے زِیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 31 ہے۔

تازہ ترین