مسلح افراد کی فائرنگ سے لڑکی زخمی، موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
مسلح افراد کی فائرنگ سے لڑکی زخمی، موٹر سائیکل چور گروہ کا سراغ

Todays Print

خیرپور +ڈگری+ ہنگورجہ+ محراب پور (بیورو رپورٹ، نامہ نگاران) کوٹ لالو میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15سالہ  کائنات سولنگی کو زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ سولنگی برادری کے دو گر وپوں کے درمیان دشمنی چل رہی ہے زخمی لڑکی کے والد امیربخش سولنگی کے مطابق وہ اپنے خاندان کے ہمراہ کار میں فیض گنج جا رہے تھے کہ مخالف گر وپ کے افراد نے موٹر سائیکل پر تعاقب کر کے کوٹ لالو کے قریب جلالجی اسٹاپ پر ان کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  کائنات زخمی ہو   گئی۔ جس کو پہلے تعلقہ اسپتال فیض گنج اور  بعد میں تشویش ناک حالت کی وجہ سے  اس کو نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈگری معمولی بات پر مشتعل ہوکر دلوانی برادری سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو تشدد کانشانہ بنانے والے ٹنگڑی برادری کے تین افراد رشید ٹنگڑی ،جام ٹنگڑی اور جونا ٹنگڑی کے خلاف نوکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایاگیاہے جبکہ ایک زخمی اسحاق دلوانی کی حالت تشویشناک ہوجانے پراسے رورل ہیلتھ سینٹر نوکوٹ سے حیدرآباد منتقل کردیاگیاہے۔   ڈگری سب ڈویژن کی ’’کے جی ایم ‘‘پولیس نے علاقے میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگالینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ گروہ کے زیرحراست تین ملزمان نے وارداتوں کا اعتراف کرلیاہے ۔ ہنگورجہ خفیہ اطلاع پر   پولیس اھلکار محبوب سھتو کے قتل میں مطلوب اشتھاری ملزم محبت شاھانی کو گرفتار کرلیا۔ محراب پور نیو ٹاؤن ریلوے پھاٹک پر  ٹرین کی زد میں آکر محمد حسین کمبوہ جانحق ہوگیا ،نوجوان پنو عاقل کا رہائشی تھا اور اپنے ماموں کے پاس رہنے کیلئے آیا ہوا تھا ۔ میرپور ماتھیلو ملزمان  تا جر  بیشم لعل سے  موٹر سائیکل، موبائل فون،نقد اور طلائی انگوٹھی چھین لی    ،مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔ روہڑی لینس ڈاون برج سے 35 سالہ نامعلوم شخص نے دری  میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی غوطہ خوروں کی جانب سے لاش کی تلاش کا کام جاری ہے دریں اثنا صالح پٹ لنک روڈ پر تیز رفتار  گاڑی نے شاہراہ عبور کرنے والے ایک راہگیر کو کچل ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔