• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری جائیدادیں کس قانون کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،لاہور ہائیکورٹ

لاہو(اے پی پی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پرمحکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے سیل کی گئی پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں پی سی ایس آئی آر لیبارٹری وفاقی ادارہ نہیں بلکہ خود مختار ادارہ ہے،حکومتی جائیدادیں اور آمدن کس قانون کے تحت ٹیکس سے مستثنی ہیں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ عدالتی سماعت کے دوران پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سخاوت نے عدالت کو بتایا کہ لیبارٹری وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ذیلی ادارہ ہے اس پر حکومت پنجاب پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔
تازہ ترین