اپوزیشن سے انتقام لیا جارہا ہے، جاوید لطیف

October 18, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے انتقام لیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمےدارانہ کردار ادا کیا ہے، اپوزیشن سے انتقام لیا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے ابھی تک ردِعمل نہیں دیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہعوام کو سہولت فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے، ریاست ٹیکس لیتی ہے۔

اسی پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں ہے۔

ان کے علاوہ اس پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ میں بہت خوش ہوتی اگر وزیر اعظم عمران خان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ’ایب سولیوٹلی ناٹ‘ کہتے۔