مریم نواز کا عید میلاد النبیﷺ پر بیان

October 18, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج نبی کریم ﷺ کی امت ہونے پر شکرانے اور ان کی سنت پرعمل پیرا ہونے کے عہد کا دن ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے ربیع الاوّل کی برکت سے اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کی تمام مشکلات آسان فرمائے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ملک کو کامیابیوں کے رستے پر ڈالے۔