• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن، بھارتی و انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیم نےتجارتی بحری جہاز ایم وی گوتم پر 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو بروقت ہنگامی امداد فراہم کی۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق ایم وی گوتم عمان سے بھارت جارہا تھا کہ تکنیکی خرابی ہوئی، تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی تھی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ​پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "کشمیر" کو امدادی آپریشن کے لیے فوری روانہ کیا، جس نے متاثرہ ​جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نبھانے کے پختہ عزم کا عکاس ہے، پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید