کمشنر کاانسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ

October 19, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے صفائی و انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے علاقہ مکین خاتون کی شکایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کی کلیکشن سائٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شاہ جمال، شادمان و دیگر علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کوڑا کلیکشن سائٹ کے گرد صفائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔ کمشنرلاہور نے داتا گنج بخش ٹاون میں جاری انسداد ڈینگی ڈیپ سرویلنس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور اس موقع پر ہدایت کی کہ کوڑے کے ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر اٹھانا ضروری ہے۔ ۔ کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں علاقہ مکینوں سے فیڈ بیک لیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ علاقہ کے لوگ سرکاری ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔