حکمرانوں نے عوام کو نا ن شبینہ کا محتا ج بنادیا،قوت خرید ختم ہوچکی ،جمعیت نظریاتی

October 19, 2021

کوئٹہ ( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہاہے کہ 4 ماہ میں 8 بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے عوام کے لیے جینا مشکل ہوگیا۔ پیٹرولیم مصنوعات 30 روپے اور ڈیزل 23روپے مہنگا کیا گیا پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے مہنگائی وبیروزگاری سے قوم وملک کی رہی سہی کسر اور سانسیں بھی رک گئیں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی معاشی پالیسیاں میں اس وقت پاکستان سے بہتر اور عوام دوست ہیں افغانستان میں اشیائے خوردونوش پرکوئی ٹیکس نہیں، پٹرول 35 افغانی فی لیٹر ہیں جو پاکستانی 70 روپے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا آئی ایم ایف کی شرائط پر لوگوں کو فاقہ کشی پر بھی مجبور کردیاگیا۔