نیدر لینڈز میں کورونا کیسز میں 44 فیصد اضافہ، زیادہ تر مریض غیر ویکسینیٹڈ

October 19, 2021

نیدر لینڈز میں رواں ہفتے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں ہفتے نئے کیسز جولائی کے بعد سے بلند ترین سطح 25 ہزار 751 پر پہنچ گئے۔

ڈچ پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق اسپتالوں میں داخل زیادہ تر کورونا مریض غیر ویکسینیٹڈ ہیں۔

نیدرلینڈز میں رواں ہفتےکورونا سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نئے کیسز کے باعث اسپتالوں میں معمولات کے آپریشن ملتوی یا سرجری محدود کردی گئیں۔

حکومتی ڈیٹا کے مطابق ملک میں 83 فیصد بالغ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے، ڈچ حکومت نے 25 ستمبر کو زیادہ تر کورونا پابندیوں میں نرمی کردی تھی۔