• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ایک دن میں ریکارڈ 1015 افراد ہلاک

روس میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے، وبا کے آغاز سے پہلی بار ایک روز میں کورونا سے ایک ہزار 15 افراد انتقال کر گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 744 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر کیو آر کوڈ متعارف کرادیا گیا۔

کیفے، میوزیم اور دیگر عوامی مقامات پر جانے کے لیے کورونا کا منفی ٹیسٹ، روسی ویکسینیشن کا ثبوت یا کورونا سے صحت یابی کا سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید