بلوچستان: اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان

October 19, 2021

قائد حزب اختلاف بلوچستان ملک سکندر نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں ملک سکندر نے کہا کہ 36 ارکان ہمارے ساتھ موجود ہیں جو جام کمال پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔

بی این پی رہنما اسد بلوچ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری طریقے پر عمل کررہے ہیں، ہم مائنس جام کمال کے فارمولے پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں رات 12 بجے تک وزیراعلیٰ جام کمال استعفیٰ دے دیں، ماضی میں بھی وزرائے اعلیٰ مستعفی ہوئے ہیں، جام کمال بھی اسی روایت کو اپنائے۔