ٹیکساس میں مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، ایک شخص زخمی

October 19, 2021

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 21 افراد سوار تھے۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ ہیوسٹن ایگزیکٹو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں سوار تمام افراد باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔