پشاور،ارمڑ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 1 اہلکار زخمی، 1 ملزم ہلاک

October 20, 2021

پشاور میں ارمڑ کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تھی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔