حمیمہ اور دعا کی علیزے کیساتھ تصویروں پر سوالوں کی بھرمار

October 20, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے میلاد شریف کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کی فنکار بہنیں حمیمہ ملک اور دعا ملک کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر محفل میلاد سجائی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اِن بہنوں کی تصویروں میں اِن کی بھابی، معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

حمیمہ ملک کی اور دعا ملک کی جانب سے میلاد شریف کے موقع پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر بھی شیئر کی گئی ہیں جو کہ اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

اِن تصاویروں اور ویڈیوز پر فیروز خان کے مداح حیران نظر آرہے ہیں۔

مداحوںکا حمیمہ ملک کی جانب سے علیزے کو بھابی لکھے جانے پر سوال کیا جا رہا ہے کہ فیروز خان کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے تو ابھی تک علیزے اُن کی بھابی کیسے ہوئیں۔