پولیس نے ڈرون اور چاقو کی مدد سے کبوتر کو ریسکیو کرلیا

October 20, 2021

پیرو میں پولیس نے ہائی وولٹیج کیبل پر لٹکے ہوئے کبوتر کو ڈرون اور چاقو کی مدد سے ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک کبوتر 12 گھنٹے تک ہائی وولٹیج کیبل پر لٹکا رہا اور پھر مقامی پولیس نے ڈرون اور چاقو کی مدد سے کبوتر کو ریسکیو کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس افسران کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چاقو کو ڈرون پر ٹیپ کی مدد سے باندھتے ہیں اور پھر اسے کبوتر کی قریب اڑاتے ہوئے اس تار کو کاٹتے ہیں جس کی وجہ سے کبوتر کیبل کے ساتھ بندھا ہوا تھا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔