ملکہ برطانیہ کو معالج کی جانب سے آرام کا مشورہ، شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ

October 20, 2021

ملکہ برطانیہ کو ان کے معالج نے چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے دورہ شمالی آئرلینڈ منسوخ کردیا ہے۔

بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ڈاکٹرز نے چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کو قبول کرلیا ہے، جس کے بعد انھوں نے اپنا شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کو آج شمالی آئرلینڈ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔