نیویارک کے میونسپل ملازمین کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی کرنے کا فیصلہ

October 20, 2021

امریکی شہر نیویارک کے تمام میونسپل ملازمین کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق تمام شہری ملازمین کو ویکیسن کی پہلی خوراک 29 اکتوبر سے پہلے لگوانی ہوگی۔

ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو نوکری سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے، نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسو فیصلے کا اعلان آج کریں گے۔