میڈیا کی آزادی کے لیے بامقصد لڑائی ہوگی، شہزادہ ذوالفقار

October 20, 2021

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی کے لیے بامقصد لڑائی لڑنا ہوگی۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا کےلیے جدوجہد میں تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی میڈیا ورکرز کےمسائل کےحل میں سنجیدہ نہیں، میڈیا ہر دور میں دباؤ کا شکار رہا ہے۔