• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال پہلے محسوس کرتے تھے۔

واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ  ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے، کوریا میں سات سال گزارے، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔

ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید