• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی ہیکر گروپ کا فجیرہ بندرگاہ کیخلاف سائبر آپریشن کا دعویٰ

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیکر گروپ حندلہ نے یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ کے خلاف سائبر آپریشن کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر آپریشن میں شپنگ، مالیات اور انفرااسٹرکچر سے متعلق 4  لاکھ 30 ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات نکالی گئیں۔

ان خفیہ دستاویزات کو فجیرہ پر ٹارگٹڈ حملوں میں معاونت کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

ہیکر گروپ کا کہنا ہے کہ کہ یو اے ای، امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون نگرانی میں ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فجیرہ میں ڈرون حملے کے بعد 3 افراد زخمی ہوئے، تینوں زخمیوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید