• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر مؤثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، سروے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی میڈیا سروے میں شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر مؤثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سروے میں زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے بطور کمانڈر ان چیف خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور اپسوس کے سروے کے مطابق 59  فیصد کی رائے میں موجودہ امریکی صدر کی ذہنی صلاحیت ملکی قیادت کے قابل نہیں۔

دوسری جانب 40 فیصد امریکیوں کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں۔

سروے میں 1 فیصد امریکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال پہلے محسوس کرتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید