• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ کا ریاست لوئیزیانا سے متعلق بڑا فیصلہ

امریکی سپریم کورٹ نے ریاست لوئیزیانا میں سیاہ فام اکثریت کے ایک انتخابی حلقے کی حدبندی غیر قانونی قرار دینے کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد انتخابات سے پہلے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس فیصلے سے ری پبلکن پارٹی کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے کیوں کہ سیاہ فاموں کی اکثریت روایتی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتی ہے۔

ریاست لوئیزیانا کے گورنر جیف لانڈری پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست میں ایمرجینسی نافذ کریں گے اور ریاست میں کانگریس انتخابات سے پہلے منعقد ہونے والی پرائمری کو موخر کر دیں گے جو 16 مئی کو ہونی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید