کابل، طالبان نشے کے عادی افراد کو پکڑ کر بحالی مرکز منتقل کرنے لگے

October 21, 2021

کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) افغانستان میں طالبان منشیات کے عادی افراد کو پکڑ کر بحالی مرکز میں داخل کرنے لگے۔

منڈے ہوئے سروں، ڈھیلے ڈھالے کپڑوں اور سہمی ہوئی نگاہوں کیساتھ منشیات کی بحالی کے مرکز میں بیٹھے ہوئے افراد کو طالبان منشیات چھوڑنے کے انتہائی تکلیف دہ مرحلے سے گزرنے کیلئے تیار کررہے ہیں۔