صبور علی کو علی انصاری کی نئی تصاویر بھاگئیں

October 21, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اپنی چند نئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

علی انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں اداکار کو خاکی اور ہرے رنگ کی شرٹ اور جینز پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں امریکی گلوکار ’پوپ اسموک‘ کے گانے کے چند اشعار لکھے ہیں۔

اداکارہ صبور علی ان تصاویر کو دیکھ کر علی انصاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور اپنی انسٹااسٹوری پر اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔