بھارت نے 1ارب کورونا ویکسین کا ہدف مکمل کرلیا

October 22, 2021

پڑوسی ملک بھارت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی ویکسین کی 1 ارب خوراکیں لگا کر سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ارب 30 کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والا ملک بھارت کورونا ویکسین کی 1 ارب خوراکیں لگانے کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس میں تیزی سے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے 75 فیصد عوام کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 30 فیصد بھارتیوں کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تا حال ایک خوراک بھی نہیں لگائی گئی ہے۔