وسند تھری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والے سرداروں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے، حکمرانوں نے مظلوم قوم کے وسائل کا سودا کرلیا ہے۔
عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی ریلی لاڑکانہ کے علاقے ٹاور سے شروع ہوکر جناح باغ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت عوامی تحریک کے رہنما وسند تھری، عمرہ سموں اور نور احمد کاتیار نے کی۔
اس موقع پر وسند تھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے، نیٹو کے ہتھیار ڈاکوؤں تک کیسے پہنچتے ہیں، اس کی شفاف عدالتی تحقیقات کی جائے۔
مرکزی صدر سندھیانی تحریک عمرہ سموں نے کہا کہ سندھ کی خواتین نے ہمیشہ آمریتوں کو للکارا ہے، دفعہ 144 انگریز سرکار نے عوام کو غلام بنانے کے لیے نافذ کی تھی۔