وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، بھارت کو شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سمیر منہاس نے بہترین اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار اداکیا۔
انھوں نے کہا سبحان کی بہترین باولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انڈر 19ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی شاہینوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کوئٹہ سے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کے بلند عزم، نظم و ضبط اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی پر قوم، کھلاڑیوں،کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔