امور خواتین کی وزارت کو ختم نہیں کیا، افغان وزیر

October 22, 2021


طالبان انتظامیہ نے افغان وزارت خواتین کو ختم کرنے کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے وزیر شیخ محمد خالد نے کابل سے ایک بیان میں کہا ہے کہ امور خواتین کی وزارت کو ختم نہیں کیا ہے۔

شیخ محمد خالد نے مزید کہا کہ وزارت خواتین کے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول سنبھالنے کے بعد وزارت خواتین کی عمارت پر لگا بورڈ بدل دیا تھا۔

افغان میڈیا نے مزید کہا کہ طالبان نے وزارت خواتین کی عمارت پر وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا بورڈ لگایا ہے۔