عاصمہ شیرازی، ثنا بُچہ اور عالیہ حمزہ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“میں آمنے سامنے!!

October 23, 2021

کراچی (جنگ نیوز) بدتمیزی اور گالم گلوچ کے پیچھے کون ہے، معاشرتی اقدار کی پامالی کا ذمہ دار کون ہے، اختلاف رائے کی بنیاد پر ذاتی حملوں کی روایت کس نے ڈالی؟۔ اِن تمام موضوعات پر گفتگو کرنے کیلئے ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں معروف صحافی عاصمہ شیرازی، ثنا بچہ اور عالیہ حمزہ آمنے سامنے ہوں گی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔