مس یونیورس عرب امارات کے پہلے 15 فائنلسٹس کا اعلان

October 23, 2021

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پہلے مس یونیورس مقابلے میں شریک 30 فائنلسٹس میں سے پہلے15کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔عرب میڈیا کے مطابق مس یونیورس کے منتظمین نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر مقابلے میں حصہ لینے والی ماڈلز کے نام، ان کی عمراور رہائش سے متعلق معلومات شیئر کر دی۔ان 15 فائنلسٹس میں دبئی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ دلنوزہ، 24 سالہ ایلما، امیلیا، نٹالیا، انیٹا، 25 سالہ سارہ اور ریم، 26 سالہ بہار اور وکٹوریہ، 27 سالہ فرینکی، 28 سالہ اینا اور اشر شامل ہیں۔مقابلے میں شریک 30ماڈلز میں سے 15کا انتخاب 5 نومبر کو ہوگا جبکہ مس یونیورس عرب امارات کا اعلان 7 نومبر کو دبئی میں لا پرل میں ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا۔